وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور اور نجی حج منتظمین کو شاندار کارکردگی اور حج 2026 کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد دی ہے جس کو سعودی عرب سے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔
وہ آج اسلام آباد میں حج 2026 کے آپریشنز میں بہترین کارکردگی پر Labbaytum Excellence Award حاصل کرنے والوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تین پاکستانی نجی حج منتظمین کو پاکستانی حجاج کو مثالی خدمات فراہم کرنے پر سعودی حکومت نے Labbaytum Excellence Award سے نوازا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزارت مذہبی امور کی مسلسل کوششوں سے حج 2026 کے انتظامات کی عالمی سطح پر پذیرائی پوری قوم کے لیے فخرکا باعث ہے۔