Wednesday, 24 June 2026, 10:09:26 pm
 
پاکستان کو ثالثی کی کوششوں کی بدولت خطے میں امن کے علمبردار کے طور پر جانا جا رہا ہے، نائب وزیراعظم
June 24, 2026

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی وجہ سے خطے میں امن کے علمبردار اور جامع سیکیورٹی فراہم کرنے والے ملک کے طور پر جانا جا رہا ہے۔

آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ایک دیانتدار اور مخلص ثالث کے طور پر کام کیا۔

انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات کے دوران پاکستان کے کردار سمیت امن کیلئے اس کی کوششوں کو اُجاگر کیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد معاشی ثمرات سامنے آرہے ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔