Thursday, 25 June 2026, 01:48:22 pm
 
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا بچوں کو جنگوں کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور
June 25, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بچوں کو جنگ اور غیر ملکی قبضے کے تباہ کن اثرات سے بچانے کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ''بچوں اور مسلح تنازعات'' سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ غیر ملکی قبضے کے تحت زندگی گزارنے والے بچوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف مقبوضہ فلسطینی علاقے میں ایک سال کے دوران بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کے 12 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ کئے گئے۔

عثمان جدون نے ان بچوں کی عزت نفس کی بحالی اور مستقبل سنوارنے کیلئے مسلسل سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔