File Photo
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی تکنیکی ضمنی گرانٹس اور مختلف شعبوں کیلئے اربوں روپے مالیت کے معاون اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں وزارتِ دفاع کیلئے تین ارب اٹھائیس کروڑنوے لاکھ روپے اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کیلئے پانچ ارب اکتالیس کروڑدس لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔
کمیٹی نے وزارتِ بحری امور کیلئے ساٹھ کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کی جس سے ماہی گیر کشتیوں میں نگرانی کانظام نصب کیا جائے گا۔