Thursday, 25 June 2026, 01:00:15 am
 
نائب وزیراعظم اور چینی وزیر خارجہ کا ایران امریکہ امن عمل پر ٹیلیفون پر تبادلہ خیال
June 24, 2026

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج تنازعات کے پُرامن حل کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کے لیے اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔

چینی وزیرخارجہ نے مسلسل روابط ، فعال ثالثی اور پائیدار رابطہ کاری کے ذریعے امن واستحکام کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے صدر شی جن پنگ کی چار نکاتی امن تجویز اور پانچ نکاتی پاکستان چین امن اقدام پر خصوصی زور دیتے ہوئے امن عمل کے لیے چین کی مستقل حمایت کی تعریف کی۔

انہوں نے وزیر خارجہ وانگ یی کو سی پی سی کی ایک سو پانچویں سالگرہ پر بھی مبارکباد دی۔