معروف اداکار ، ڈرامہ نویس اور ڈائریکٹر عبدالرؤف خالد کی 12ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
رؤف خالد 19دسمبر 1957ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔وہ لوک ورثہ اسلام آباد کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کلچرل سٹڈیز کے بانی صدر اور چانسلر تھے۔انہوں نے اپنے مستقبل کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور متعدد فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے مشہور ڈرامہ ''گیسٹ ہاؤس'' تحریر کیا۔ انہوں نے انگار وادی، لاج اور مشعل سمیت ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے متعدد ڈراموں میں ہدایات دیں۔وہ 2011ء میں آج ہی کے روز سڑک کے حادثے میں جاں بحق ہوئے۔