Friday, 26 April 2024, 11:06:48 pm
برسلز میں پاکستانی سفارتخانے میں کرتارپور راہداری کے بارے میں تصویری نمائش کا اہتمام
November 24, 2019

 برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے میں پاکستان اور کرتارپور راہداری کے ثقافتی تنوع کے بارے میں ایک سیمینار اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

 اس موقع پر بیلجیم ،لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےخود کرتارپور منصوبے کی تکمیل میں  دلچسپی لی جوایک سال سے کم کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا۔

اس موقع پر سکھ برادری کے رہنما گردوار سنگھ نے ان کی میزبانی اور مہمان نوازی پر حکومت اور پاکستان کےعوام کا شکریہ ادا کیا۔

 جرمنی کے سابق رکن یورپی پارلیمنٹ فرینک شوالباہوتھ نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں پاکستان کے مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں اور تہواروں کی عکاسی کی گئی اس موقع پر پاکستان کے مذہبی اور ثقافتی ورثے پر تحریر کردہ کتب کی نمائش بھی ہوئی۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.