Friday, 19 April 2024, 05:59:58 am
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ
February 18, 2020

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگل کے روز دربار صاحب کرتارپور راہداری کا دورہ کیا،جہاں انہیں حکومت کی طرف سے سکھ برادری کو فراہم کی گئی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہیں بتایا گیا کہ کرتارپور راہداری کھولنےکا مقصد  سرحد پار سکھ برادری کو آسان رسائی فراہم کرنا ہے اور یہ پاکستان کی طرف سے بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی ثبوت ہے۔

اس سے پہلے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے  کرتارپور کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

بعد میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ کرتارپور راہداری امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کےلئے پاکستان کی خواہش کی عملی مثال ہے۔

 انہوں نے کہاکہ راہداری کھولنا ایک اچھا قدم ہے اور اس سے رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔

 اقوا م متحدہ کے سربراہ نے کمپلیکس میں سکھ یاتریوں کو فراہم کی گئی سہولتوں کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.