Wednesday, 24 April 2024, 07:36:25 pm
پاکستان نے کرتارپور راہداری کے خلاف بھارتی پراپیگنڈہ سختی سے مسترد کر دیا
November 05, 2020

پاکستان نے کرتارپور صاحب راہداری کے خلاف بھارتی حکومت کا بے بنیاد اور غلط پراپیگنڈہ سختی سے مسترد کر دیا ہے جسے پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے یہ گھنائونا پراپیگنڈہ سکھ برادری کے مفادات کے خلاف انتہا پسندانہ نظریے کا اظہار اور بھارت کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف    قابل مذمت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹاکر امن راہداری اقدام کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سکھ ریحت مریادا کے تحت کرتارپور سمیت گوردوارہ صاحبان میں رسومات کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اس سلسلے میں پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی سہولت کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور کے امور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو منتقل کرنے کے بارے میں افواہیں نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ ان کا مقصد بھارت میں

ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے مذہبی انتشار بھی پیدا کرنا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ دنیابھر سے سکھ برادری ریکارڈ وقت میں کرتارپور صاحب راہداری منصوبہ مکمل کرنے اور یاتریوں کی سہولت کے لئے کیے گئے شاندار انتظامات پر پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کو تمام اقلیتوں کے حقوق اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں اور اقلیتوں کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈے سے گریز کرنا چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.