گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا ریڈیو پاکستان کے معروف براڈ کاسٹر محمد اجمل ملک کی برسی پر پیغام۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ریڈیو پاکستان بہاولپور کے معروف براڈ کاسٹر اور سماجی شخصیت محمد اجمل ملک کو ہم سے بچھڑے دو سال بیت گئے۔
انہوں نے کہاکہ محمد اجمل ملک جنوبی پنجاب کی مؤثر ترین آواز اور سماجی شخصیت تھے۔
انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے مقبول ترین براڈ کاسٹر محمد اجمل ملک اپنی آواز اور پیغام کے زریعے آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد اجمل ملک کے دینی اور سماجی پروگرامز نے روہی چولستان سمیت ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ممالک میں اپنے مداحوں کے دل جیتے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ مرحوم محمد اجمل ملک نے ریڈیو پروگراموں سے عوامی آگاہی اور مذہبی ہم آہنگی پر بھی بے پناہ کام کیا۔
انہوں نے کہاکہ مرحوم محمد اجمل ملک کی فنی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔