Sunday, 13 October 2024, 08:58:10 pm
 
حریت کانفرنس کی حریت رہنماؤں کی جھوٹے مقدمات میں نظر بندی کی شدید مذمت
February 24, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی جھوٹے مقدمات میں مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے ۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ فسطائی مودی حکومت نظربند ہنماؤں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظر بندوں کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے اور انہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی صحت بہت گر چکی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نظربندوں کے ساتھ یہ وحشیانہ سلوک ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ حق خود ارادیت کیلئے ان کے عزم کو توڑ اجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی حالت زار کا نوٹس لے کر ان کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

بھارت کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادار ے نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور ممتاز عالم دین مولانا سرجان برکاتی اور ان کی اہلیہ کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ظالمانہ قانون کے تحت کولگام کی ایک خصوصی عدالت میںفرد جرم دائر کر دی ہے۔

مولانا سرجان برکاتی، آزادی چاچا کے نام سے معروف ہیں او ر انہوں نے معروف کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے جولائی دو ہزار سولہ میںماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہونے والے عوامی انتفادہ کے دوران بہت شہرت حاصل کی تھی ۔

دوسری طرف بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقوں کپواڑہ اور ہندواڑہ میں مزید چار کشمیریوں کی املاک ضبط کرلیں۔