کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کُل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام
کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
کُل جماعتی حریت کانفرنس سے وابستہ جماعتوں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک حریت جموں و کشمیر، مسلم لیگ اور تحریک مزاحمت نے سرینگر میں اپنے بیانات میں بھارت کے
غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کی طرف عالمی برادری کی توجہ دلائی۔ .