بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فوج نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج پھر سری نگر میں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے میر واعظ کو تاریخی جامع مسجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی اوردیگر مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کیا ہے۔
ادھر ، جامع مسجد کی انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ان کی غیرمنصفانہ نظربندی کی مذمت کی۔
انجمن اوقاف نے انتظامیہ کے ان اقدامات کو غیرمنصفانہ، انتہائی افسوسناک اور میرواعظ کی مذہبی آزادی کے منافی قرار دیا۔
انجمن اوقاف نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں انتظامیہ کی جانب سے ایسے غیرمنصفانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔