Wednesday, 15 January 2025, 12:27:33 pm
 
جیوے جیوے پاکستان کے خالق جمیل الدین کی 8 ویں برسی
November 23, 2023

معروف شاعر، نغمہ نگار ، کالم نگار، جیوے جیوے پاکستان سمیت کئی مشہور ملی نغموں کے خالق نوابزادہ مرزا جمیل الدین احمد خان جنہیں جمیل الدین عالی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کی آٹھویں برسی جمعرات کے روز منائی گئی۔

جمیل الدین عالی انیس سو پچیس میں دلی کے ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے ان کے دادا نواب علاو الدین احمد اردو کے عظیم شاعر اسد اللہ خان غالب کے دوست اور شاگرد تھے۔جمیل الدین عالی کو انیس سو اکانوے میں تمغہ حسن کارکردگی اور دوہزار چار میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

جمیل الدین عالی نوے سال کی عمر میں دوہزار پندرہ میں آج کے دن حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے۔