Saturday, 27 April 2024, 09:25:05 am
پاکستان، ایران کا چہابہار اور گوادر کی بندرگاہوں کو باہم منسلک کرنے پر زور
August 23, 2020

 پاکستان اور ایران کے سفارتکاروں اور خارجہ پالیسی کے ماہرین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے چہابہار او ر گوادر کی بندرگاہوں کو باہم منسلک کرنے  پر زور دیا ہے۔

کورونا کی صورتحال کے بعد ایران پاکستان اقتصادی شراکت داری کے موضوع پر ایک ویبینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔

 پاکستانی مقررین نے ترقی کی راہیں تلاش کرنے کےلئے مشترکہ ورکنگ گروپ اور ایران اور پاکستان کےدرمیان تبادلے کے پروگراموں کو فروغ دینے، جدید تحقیق و ترقی کےلئے مشترکہ مراکز قائم کرنے پر زور دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.