Tuesday, 29 September 2026, 09:35:42 pm
 
حنیف عباسی اور سرفراز بگٹی کا جناح میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر اطمینان کا اظہار
September 29, 2026

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسینے آج کوئٹہ میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جناح میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے بلوچستان میں عوامی سفری سہولیات بہتر بنانے کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

محمد حنیف عباسی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو جناح میٹرو ٹرین کے آغاز پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس متعارف کرا کے ملک کے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کی ہے۔

انہوں نے عوام کو بہتر اور قابلِ رسائی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت کے عزم کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے سفری سہولیات بہتر بنانے کے لیے اقدامات میں وزارت ریلوے کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے میٹرو ٹرین سروس کے آغاز میں تعاون پر وزارت ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔