Tuesday, 29 September 2026, 09:36:13 pm
 
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
September 29, 2026

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملکی مالیاتی شعبے کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے اداروں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس اعتماد کا اظہار آج لندن میں BARCLAYS، جے پی مورگن، CITI، بلیک راک اور روتھ شیلڈ اینڈ کو کے اعلیٰ عہدیداروں کی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ملاقاتوں میں کیا گیا۔

ملاقاتوں میں پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے عمل اور بہتر ہوتے سرمایہ کاری کے ماحول میں عالمی مالیاتی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا گیا۔

یہ ملاقاتیں دنیا کے بڑے مالیاتی اداروں میں پاکستان کی معاشی اصلاحات کے پروگرام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ ملاقاتیں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور ملک میں مسلسل بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لیے وسیع پیمانے پر حکومت کی کوششوں کے سلسلے میں بھی ایک اہم قدم ہیں۔