نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد نیویارک کا کامیاب دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
دورے کے دوران وہ اعلیٰ سطح کی مصروفیات میں وزیراعظم کے ہمراہ رہے اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے اجلاسوں میں شرکت کی اور اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء کی کونسل کے ستائیسویں غیر رسمی اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے مصنوعی ذہانت اور وبائی امراض سے نمٹنے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں سے بھی خطاب کیا۔
اسحاق ڈار نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔