وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان میں امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا پہلے بھی جواب دیا گیا ہے اور آئندہ بھی دیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں افغان صورتحال اور امن کی جانب پیشرفت کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امن اور پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پرامن تعلقات یقینی بنانے کیلئے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔
تاہم انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ افغانستان کی جانب سے قیام امن کیلئے آمادگی کا فقدان ہے۔