Tuesday, 23 June 2026, 09:52:55 pm
 
وزیراعظم ہاؤس میں ایرانی صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب
June 23, 2026

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اپنی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا جبکہ ایرانی صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کرایا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا۔