Monday, 22 June 2026, 08:13:54 am
 
بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے
June 21, 2026

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے تین سو تیس سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کا دوسرا دستہ آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔

مرکزی تقریبات رواں ماہ کی انتیس تاریخ کو لاہور کے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں ہوں گی۔

صوبائی وزیر اور سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ سمیت دیگرحکام نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔