مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچنے والے بھارتی سکھ یاتریوں نے آج ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان میں مذہبی رسومات اورعبادات ادا کیں۔
سکھ یاتری کل بھوگ اکند پاتھ صاحب کی رسم میں شرکت کریں گے۔
ننکانہ صاحب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد یاتری گردوارہ سچا سودا فاروق آباد روانہ ہوں گے، جس کے بعد وہ گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔