Tuesday, 23 June 2026, 08:21:08 pm
 
سکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرکے پنجگورمیں دہشتگردی کی سازش ناکام بنا دی
June 23, 2026

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقہ جیرک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور مواصلاتی مواد برآمد کیا۔

آپریشن کے دوران گاڑی سے چار راکٹ فیوز اور متعدد آئی ای ڈیز قبضے میں لے لی گئیں۔