کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا،باغ سے تعلق رکھنے والے کور ممبر افتخار محمود نے تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
باغ سے تعلق رکھنے والے کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور ممبر افتخار محمود نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بطور کور ممبر کالعدم ایکشن کمیٹی ، انتشاری کمیٹی کی سرگرمیوں سے شدید اختلاف کرتا ہوں
اور ریاست مخالف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث کالعدم ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے نوجوانوں سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ وہ اپنے مستقبل کو ریاست مخالف سرگرمیوں کی بھینٹ نہ چڑھائیں ۔