Tuesday, 23 June 2026, 08:18:00 pm
 
آزاد جموں و کشمیر میں شاہراہیں اور سڑکیں مکمل طور پر بحال کر دی گئیں
June 23, 2026

آزاد جموں و کشمیر میں شاہراہیں اور سڑکیں مکمل طور پر بحال کر دی گئیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انتشاری کمیٹی کی جانب سے قائم رکاوٹیں ہٹا کر شاہراہوں اور سڑکوں کو بحال کیا۔کارروائی کے دوران سڑکوں اور شاہراہوں پر موجود کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے انتشارپسند جتھوں کو منتشرکر دیا گیا۔

شاہراہوں اور سڑکوں کی بحالی سےآزاد جموں و کشمیرکے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت کا نظام مکمل طور پربحال ہو گیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے راستوں کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ راستوں کی بحالی سے کاروباری سرگرمیوں اور معمولات زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

شاہراہوں اور راستوں کی بحالی کا اقدام قانون کی عملداری اور امن و امان کے قیام کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔