جنوبی افریقہ کے شہر Potchefstroom میں جاری انیس سال سے کم عمرخواتین کھلاڑیوں کے آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کپ میں کل پاکستان کامقابلہ آئرلینڈسے ہوگا۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح چاربج کرپینتالیس منٹ پرشروع ہوگا۔
پاکستان نے گروپ بی کے تین میچوں کے بعداب تک چارپوائنٹس حاصل کئے ہیں۔
پاکستان نے زمبابوے اورروانڈاکے خلاف دومیچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے ایک میچ میں اسے شکست کاسامناکرناپڑا۔