پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے سے دسویں پاکستان سپر لیگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آج ایکس پر ایک پوسٹ میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی کہ پی ایس ایل کا گرینڈ فائنل رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کو گزشتہ ہفتے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون گرنے کے بعد فوراً ہی ملتوی کرکے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا۔