Thursday, 25 April 2024, 12:12:09 pm
حکومت فٹبال اورخواتین کے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے پالیسی بنارہی ہے:وزیراعظم
January 21, 2023

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت پاکستان میں فٹبال اورخواتین کے کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے ایک پالیسی پرکام کررہی ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستانی خواتین کی غیرمعمولی کارکردگی اورسعودی عرب کے چارملکی خواتین فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پرردعمل دیتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے ٹورنامنٹ جیتنے پرسعودی عرب کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ٹورنامنٹ میں پاکستان کی خواتین ٹیم کی دوسری پوزیشن آنے پربھی فخرہے۔انہوں نے شاندارگول کرنے پرماریہ خان کوخصوصی مبارکباددی۔یہ بات قابل ذکرہے کہ گزشتہ رات سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فائنل میچ ایک۔ ایک گول سے برابررہاتاہم سعودی عرب پوائنٹس ٹیبل پرسب سے زیادہ سات پوائنٹس کے ساتھ فاتح رہا۔پاکستان نے چارپوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.