وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ایرانی وفد سے ملاقات کی۔
ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔
یہ ملاقات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تسلسل میں امریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے موقع پر ہوئی۔