نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ آج قاہرہ میں مصر کے صدرAbdel Fattah El-Sisi سے مشترکہ ملاقات کی۔
اسحاق ڈار نے مصر کے ساتھ اپنے دیرینہ، برادرانہ اور کثیر جہتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم نے پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات کے فروغ کی کوششوں کوسراہا جس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مصر کے صدر کی جانب سے شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا بھی خیر مقدم کیا۔
مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جاری کوششوں اور مذاکرات کا اگلا مرحلہ خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا۔