وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ملاقات کی۔
یہ ملاقات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکہ-ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات کے موقع پر ہوئی جو آج ہو رہے ہیں۔
ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مشرق وسطیٰ کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔
اعلیٰ سطح کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں فریقین نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔