Thursday, 19 September 2024, 06:50:57 pm
 
شزا فاطمہ کا ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
September 18, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج (بدھ) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں میں جدت کو فروغ دینے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے حصول میں نجی شعبے کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت تیز تر اور مستحکم ڈیجیٹل رابطوں کی فراہمی پر کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں چودہ پوائنٹس کی بہتری آئی ہے۔ وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں نمایاں بہتری کی ہے اور خطے میں اعلیٰ درجہ حاصل کیا ہے۔