Friday, 20 September 2024, 01:42:23 am
 
جنگ ستمبر1965ء چونڈہ کا میدان بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا
September 19, 2024

جنگ ستمبر1965ء چونڈہ کا میدان بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بن گیا ۔

14سے19ستمبر کے درمیان چونڈہ پر بھارتی فوج نے تین حملے کیے ۔19 ستمبر کی صبح بھارتی فرسٹ آرمرڈ ڈویژن، 8 مائونٹین ڈویژن اور 26 انفنٹری ڈویژن کا چونڈہ پر تیسرا حملہ جنگ عظیم دوئم کے بعد چونڈہ کی جنگ ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی مانی جاتی ہے ۔

تقریبا 3 سو کے قریب بھارتی ٹینک اور 2 ہزار سے زائد پیدل سپاہ نے چونڈہ پر قبضے کے ارادے سے حملہ کیاپاکستانی آرٹلری نے ہیبت ناک بمباری سے دشمن کی صفوں کو تہس نہس کر ڈالاپاکستانی ٹینک یونٹ کے بے باک ایڈوانس، آرٹلری کی تباہ کن بمباری اور پاکستانی انفنٹری کی ثابت قدمی کے آگے تین بھارتی ڈویژن بے بس ہو گئے ۔

بھارتی فوج سینکڑوں لاشیں چھوڑ کر دم دبا کر بھاگ نکلی ۔تقریبا 8 سو کے قریب بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ ایک ہزار سے زائد قیدی بنا لئے گئے ۔

بھارتی فرست آرمرڈ ڈویژن 180 ٹینکوں کو تباہ کروا کر بھی پاکستانی سپاہیوں کے آہنی عزم کو توڑ نہ سکاعبرتناک شکست کے بعد بھارتی آرمرڈ ڈویژن بارڈر کی طرف پسپا ہو گیا۔