Friday, 20 September 2024, 01:28:15 am
 
بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی امریکی عدالت میں طلبی
September 19, 2024

امریکی عدالت نے گر پتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کو طلب کر لیا۔ گرپتونت سنگھ نے اس کے قتل کی سازش کے حوالے سے بھارتی حکومت اور را کے سربراہ کیخلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ گرپتونت سنگھ نے اپنے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد فراہم کیے ۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ خالصتان کو فروغ دینے اور ریفرنڈم منعقد کرنے کی کوششوں کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ قتل کی سازش ان لوگوں کے خلاف کی گئی جو حق خودارادیت کی وکالت کرتے ہیں -وہ لوگ جو مودی سرکار کی جانب سے کی جانے والی زیادتیاں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں انکی آواز کو دبا دیا جاتا ہے۔گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے عالمی خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ کا انعقاد کرتا رہوں گا اور اگر آزادی کی قیمت موت ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کو تیار ہوں - مودی کی دوسرے ممالک میں دہشت گرد کاروائیاں اور سازشیں بین الاقوامی سطح پر عیاں ہو چکی ہیں- ان دہشت گردانہ کاروائیوں میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کا اہم کردار رہا ہے-بین الاقوامی برادری کو مودی کے ناپاک عزائم روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔