Friday, 20 September 2024, 01:25:06 am
 
جنگ ستمبر1965ء کا انیسواں روز،پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر پر دشمن کو ناکوں چنے چبوادیئے
September 19, 2024

جنگ ستمبر1965ء کا انیسواں روز،پاکستان آرمی کی جانب سے سیالکوٹ جموں سیکٹر میں دشمن کے 40 ٹینک تباہ کر دئیے گئے اور 3 افسر، 4 جے سی اوز اور 102 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔

کھیم کرن کے علاقے میں تین فضائی حملے کئے گئے جنہیں کامیابی کے ساتھ پسپا کر دیا گیا واہگہ اٹاری سیکٹر میں دشمن کی دو جوابی کارروائیوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے پسپا کر دیا گیاقصور اور کھیم کرن کے علاقوں میں دشمن کو کئی میل تک اس کے اپنے علاقے میں پیچھے دھکیل دیا گیا ۔

چونڈہ میں بھی افواجِ پاکستان نے شاندار تاریخ رقم کی اور مکمل طور پر بھارتی فوج کے حوصلے پست کر دئیے سندھ راجستھان سیکٹر میں 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 21 کو جنگی قیدی بنا لیا گیا۔

مجاہدین نے راجوڑی سے چھ میل دور بھارتی ملٹری بیس پر حملہ کیا اور سری نگر سے 15 میل دور بگرام روڈ پر ایک اہم پل کو تباہ کر دیا پاک فضائیہ نے اپنی برتری کو برقرار رکھا اور زمینی فوج کی مسلسل مدد جاری رکھی ۔

پاک فضائیہ نے سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں بھارتی فضائیہ کا ہنٹر طیارہ مار گرایاپورے پاکستان سے مصنف، شاعر اور ہر طبقہ فکر کے افراد نے اپنی آمدنی کا 10 فیصد نیشنل ڈیفنس فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا۔