Friday, 20 September 2024, 01:26:45 am
 
مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام مودی سرکار کے انسانیت سوز مظالم کا شکار
September 19, 2024

مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام مودی سرکار کے انسانیت سوز مظالم کا شکار

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق قبوضہ جموں و کشمیرکی معصوم عوام پچھلی 7دہائیوں سے بھارتی مظالم کا شکار ہورہی ہے 2019میں مودی سرکار نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی اور عوام کو ان کے بنیا دی حقوق کے ساتھ ساتھ آزادء اظہارِ رائے دہی جیسے حق سے بھی محروم کردیا ۔

بہت سی بین الاقوامی تنظیمیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام کو بھارتی انتہا پسندی اور ریاستی دہشتگردی سے بچانے کے لئے سرگرم ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکام نے جموں و کشمیر پر تنقید کرنے والی تمام آوازوں کوڈرانے، دھمکا نے کے لئے وادی میں سخت انسداد دہشت گردی اور سفری پابندیاں نافذ کی ہوئی ہیں"۔

بھارت کی جانب سے خطے کی خصوصی خود مختار حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد بھارتی حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کشمیری نوجوانوں کی جبری حراستیں، پاسپورٹ منسوخ کیے جانا،نو فلائنگ لسٹ میں نام ڈالنا، بھارت میں داخلے سے انکار اور سمندر پار شہریت کی من مانی منسوخی کرنا عام ہوچکا ہے،

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر 2019 سے لیکراب تک سینکڑوں پاسپورٹ منسوخ ہوچکے ہیں، اورہزاروں کے حساب سے ایسے لوگ ہیں جن کو پاسپورٹ کا اجرا ہی نہیں کیا جارہا ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل عالمی ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ کا کہنا ہے کہ ؛"میں امریکہ میں تعلیم کے سلسلے میں آئی تھی مگر مودی سرکار نے میرا نام ایک نو فلائی لسٹ میں شامل کر دیا ہے، اور مجھے موت کی دھمکیاں دیں گئیں ۔

آکار پٹیل، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے بورڈ کے صدر نے کہا ہے کہ ؛"بھارتی حکام غیر قانونی پابندیاں اور سزائیاں نافذ کر کے جموں و کشمیر میں خوف کا ماحول پیدا کر رہے ہیں، جو کوئی بھی بولنے کی جرات کرتا ہے اسے کچل دیاجاتاہے۔