Friday, 20 September 2024, 01:35:23 am
 
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پٹرولیم کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن
September 19, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پٹرولیم کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور او جی ڈی سی ایل نے حال ہی میں سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔

تیل اور گیس دریافت کرنے والی کمپنیوں کی کوششوں سے مالی سال دوہزار چوبیس کے اختتام پر ملک میں خام تیل کے ذخائر میں چھبیس فیصد اور گیس ذخائر میں دوفیصد کا اضافہ ہوا ہے۔