Thursday, 19 September 2024, 06:53:35 pm
 
پاکستان اور روس کامختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
September 18, 2024

پاکستان اور روس نے تجارت، صنعت، توانائی، رابطے، سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں بامقصد مذاکرات اور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور ان کے روسی ہم منصب الیکسی اوورچک کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران ہوا۔

فریقین نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کا دورہ وزیراعظم شہبازشریف اور صدر ولادی میرپیوٹن کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے ویژن کے تحت ہورہا ہے۔