Thursday, 19 September 2024, 06:43:03 pm
 
ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال میں پاکستان کو دو ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا
September 18, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال میں پاکستان کو دو ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔

یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرMASATSUGU ASAKAWA نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ایک ملاقات میں بتائی۔

اے ڈی بی کے صدر نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ماحول دوست اقدامات میں تعاون فراہم کرنے کے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

ASATSUCU ASAKWA نے پاکستان میں اقتصادی بحالی اور استحکام کے حالیہ اشاریوں کو بھی سراہا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پر معاونت درکار ہے۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا شدید موسمیاتی تبدیلیوں اور دو ہزار بائیس کے تباہ کن سیلاب نے ملک کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کئے۔

انہوں نے اے ڈی بی کے صدر کو معیشت اور پاکستان کو درپیش موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا۔

آصف علی زرداری نے پاکستان کی سماجی ومعاشی ترقی کے حوالے سے اے ڈی بی کی امداد کو سراہا۔