آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے آج راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ان سے ملاقات کی۔
دونوں فریقین نے متعدد شعبوں میں سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔