معروف گلوکاراستادامانت علی خان کی انچاسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔وہ 1922ء میں بھارتی شہرہوشیارپورمیں موسیقاروں کے مشہورپٹیالیہ گھرانے میں پیداہوئے۔وہ انیس سواڑتالیس میں پاکستان منتقل ہوگئے۔امانت علی خان کو غزل، Ragaاورٹھمری کی گائیکی میں کمال حاصل تھا۔ان کی گائی ہوئی غزلیں جن میں''انشاء جی اٹھواب کوچ کرو،ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرانام، موراجیانہ لاگے'' جیسی مشہورغزلیں شامل ہیں جو آج بھی سامعین کومسحورکردیتی ہیں۔دوہزارنومیں انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازاگیا ، انیس سوچوہتر میں آج ہی کے دن ان کاانتقال ہوا اورانہیں لاہورمیں سپردخاک کیاگیا۔