Wednesday, 12 March 2025, 04:05:03 pm
 
ڈی جی پی بی سی کا بی ایچ پشاور کا دورہ، بحالی کے کاموں کا معائنہ
March 09, 2025

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان سعید احمد شیخ نے براڈ کاسٹنگ ہائوس پشاور کا دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران انہوں نے براڈ کاسٹنگ ہائوس کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔

سعید احمد شیخ نے عمارت کی بحالی میں کام کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے متعلقہ حلقوں کو بحالی کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عقیل خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان پشاور طفیل احمد نے انہیں مختلف ونگز کی کارکردگی اور آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔