Wednesday, 02 April 2025, 05:00:16 am
 
ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین خوراج کو ہلاک کردیا
March 18, 2025

سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تور درہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران تین خوارج کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔