ایف سی بلوچستان کی دیگر اداروں کے ساتھ مل کر صوبے کے مختلف علاقوں میں کامیاب انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں ۔
ایف سی نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈیرہ مراد جمالی، بارکھان، پشین، چمن، نوشکی، ژوب اور پنج پائی کے علاقوں میں غیر قانونی سامان کی سمگلنگ کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
ان کارروائیوں میں ایف سی نے چھیاسٹھ میٹرک ٹن چینی، پانچ ہزار تین سو لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل، سات سو اکہتر ٹائر، انتیس میٹرک ٹن دودھ پاڈر اور چھ میٹرک ٹن سپاری، نان کسٹم گاڑیاں سگریٹ اور چائنا نمک قبضے میں لے لیں۔