Friday, 18 October 2024, 10:23:12 am
 
حکومت پاکستان چین کے تعاون سے بلوچستان کے نوجوانوں کی تکنیکی تعلیم کے لئے کوشاں
October 01, 2024

کسی بھی خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے بنیادی ضروریات میں تعلیم بہت اہمیت کی حامل ہے ۔پاکستان کے تمام عسکری اور سیاسی ادارے بلوچستان کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں اور اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

حکومت پاکستان چین کے تعاون سے بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیاں عام کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔

اس حوالے سے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے طلبا کی تکنیکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

منتخب طلبا کیلئے سکالرشپ پروگرام کے تحت "روڈ اینڈ بریج کنسٹرکشن (سول ٹیکنالوجی)" میں ڈپلومہ کرایا گیا۔طلبا کو ابتدائی دو سال گوادرانسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (جی آئی ٹی) میں تربیت کے مختلف مراحل سے گزارا گیا اورڈپلومہ مکمل کرنے کے لئے تیسرے سال خصوصی تربیت کے لئے چین بھیجا گیا۔

اس حوالے سے طلبا کا کہنا تھا کہ؛"ہم نے گودار انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (سول ٹیکنالوجی) میں داخلہ لیا اور دورانِ کورس ڈوئل ڈپلومہ پروگرام میں منتخب ہوئے اور پھر چین میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔

"ہم حکومتِ پاکستان ، بالخصوص گورنمنٹ آف بلوچستان اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی کے بھی تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں بین الاقوامی سطح کی تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ۔