پاکستان نے سبزسرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے اپنی پہلی قومی کاربن مارکیٹ پالیسی کا اجراء کیا ہے۔
پاکستان کی کاربن مارکیٹ پالیسی اور پیرس الائنڈ کاربن مارکٹیس کے زریعے نیٹ زیروڈیویلپمنٹ فنانسنگ تک مربوط رسائی کے پینل کا اجراء آج(ہفتہ کے روز) باکو میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عالمی سربراہ کانفرنس کاپ۔29 کے موقع پر پاکستان پویلین میں ہوا۔
موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پائیدار ترقی کیلئے اس منڈی کی ترقی کا مکمل عزم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کاربن مارکیٹس کے مشترکہ قیام کیلئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔
تقریب میں عالمی سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ارکان، مختلف ملکوں کے وفود کے ارکان، ماہرین تعلیم، محققین پالیسی ساز اور زرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔