عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستانی حکام کے ساتھ تعمیری بات چیت کی ہے جس میں معاشی کمزوریوں میں کمی لانے اور مضبوط اور پائیدار ترقی کی بنیاد ڈالنے کیلئے انکی معاشی پالیسی اور اصلاحات کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بات Nathan Porter کی قیادت میں آئی ایم ایف مشن نے اپنے پاکستان کے دورے کے اختتام پر ایک بیان میں کہی۔
فریقین نے دانشمندانہ مالیاتی پالیسیوں کے تسلسل اور زیادہ تر سماجی اور ترقیاتی ذمہ داریاں صوبوں کو منتقل کرکے ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھا کر آمدن میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ توانائی کے شعبے کے استحکام اور اسے مزید موثر بنانے کیلئے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات اور تعمیری کوششیں ناگزیر ہیں۔
پروگرام پر موثر عملدرآمد سے تمام پاکستانیوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور پاکستان مزید مضبوط اور خوشحال بن سکتا ہے۔
Nathan پورٹر نے کہا کہ 2024 کے پہلے Extended فنڈ فیسلیٹی کی معاونت سے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے پاکستانی حکام کی جانب سے عزم کے اعادے سے مشن کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
پہلے Extended فنڈ فیسلیٹی کے جائزے کے حوالے سے آئندہ مشن کی آمد آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔