Saturday, 16 November 2024, 10:55:12 pm
 
موسمیاتی تبدیلی سے بچوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبوں کیساتھ مل کر کام کرینگے،رومینہ
November 16, 2024

موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلیوںکے تباہ کن اثرات سے بچوں کے تحفظ کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیاہے۔

وہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میںCOP-29 عالمی موسمیاتی کانفرنس کے موقع پر پاکستان پویلین میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور یونیسف کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہی تھی۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی سے متاثرہ علاقوں میں تعلیم‘ صحت اور غذائی خدمات کی  رسائی بڑھانے کے ساتھ سکولوں او ر کمیونٹیز کو موسمی خطرات سے بچانے کے لئے پائیدار بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیسف کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹرKitty نے اٹھارہ سال سے کم عمر کی آبادی کی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے سماجی شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے پرزور دیا۔