قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے آذربائیجان کے شہر باکو میں COP-29 کے موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر اور چیئرمین سے ملاقات کی۔
اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے عہدہ برآء ہونے جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے۔دونوں جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کو کم کرنے اور نئی حکمت عملیاں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے قدرتی آفات کی تعداد اور شدت میں اضافے کے پیش نظر آفات کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھنے والے بنیادی ڈھانچے کیلئے امداد کی فراہمی تیز کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔دونوں جانب سے ہنگامی فنڈز کے اجراء کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں قوم کی معاونت کی جا سکے۔