وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نومئی کے پرتشدد حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔
ہفتہ کے روز لاہور میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے ایک باضابطہ سازش کے تحت نو مئی کے حملے کرائے۔
انہوں نے کہا پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنان کو حملے جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا اور شہداء کی یادگاروں کو توہین کی گئی۔
انہوں نے کہا حملہ آوروں نے کئی دکانیں اور سٹور بھی لوٹ لئے۔
وزیراطلاعات نے کہا سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن آگ لگانے اور تباہی کے واقعات میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا سی سی ٹی وی فوٹیجز محفوظ ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ نومئی کے واقعات کے مقدمات کی فوری سماعت کی جائے۔
انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی بھی مذمت کی۔